23 اپریل ، 2017
مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ آئینی و قانونی طور پر جو جیتا وہی اخلاقی جواز رکھتا ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو کو جواب دیتےہوئے طلال چوہدری نے مزید کہا کہ پاناما کیس میں آئینی اور قانونی لحاظ سے جو جیتا ہے وہی اخلاقی جواز رکھتا ہے ،اس حوالے سے پی پی کی بات درست نہیں۔
جیو نیوز سے گفتگو میں ن لیگی رہنما کا کہناتھاکہ جب بھی کرپشن پر سوال ہوتا ہے تو پی پی کو سندھ اورمظلومیت کارڈ استعمال کرتی ہے۔