جعلی انٹرا پارٹی الیکشن والے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کس منہ سے کر رہے ہیں؟ طلال چوہدری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وائٹ پیپر چھاپنے سے 2018 کے انتخابات میں آپ کے کالے کرتوت سفید نہیں ہو جائیں گے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے عام انتخابات میں دھاندھلی سے متعلق وائٹ پیپر جاری کرنے کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا وائٹ پیپر ٹیریان، بنی گالہ محل، گھڑی چوری اور 190 ملین پاﺅنڈ کی ڈکیتی پر بھی چھاپیں۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا خیبرپختونخوا میں الیکشن بشری بی بی نے کروائے ہیں؟ اپنی پارٹی میں جعلی اور فراڈ الیکشن کرانے والے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کس منہ سے کر رہے ہیں؟

طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی والے جوڈیشل کمیشن نہیں کمیشن مانگ رہے ہیں، وہ مذاکرات نہیں این آر او مانگ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے الیکشن 2024 میں مبینہ

اس سے قبل اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے 8 فروری سے قبل پی ٹی آئی کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے اور الیکشن کی شفافیت پر ایک نکاتی ایجنڈا کے تحت وائٹ پیپرجاری کیا تھا۔ 

بیرسٹرگوہر نے دعویٰ کیا کہ ہم قومی اسمبلی کی 180 سیٹیں جیت چکے تھے، فارم 47 سے ہماری سیٹیں دوسروں کو دی گئیں، ہم نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا، وہ پٹیشن بھی آج تک نہیں لگ سکی، انتخابی نشان چھین کر ہمیں میدان میں بھیجا گیا، ہم نے بائیکاٹ نہ کیا اور پرامن انداز سے حصہ لیا، فارم 47 بنا کر ہماری فتح کو شکست میں بدلا گیا۔

مزید خبریں :