24 اپریل ، 2017
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی واشنگٹن میں عالمی بینک کے صدر سے ملاقات ہوئی ہے۔
جیو نیوز کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے بتایاکہ عالمی بینک کے صدر کے ساتھ سندھ طاس معاہدے کا معاملہ اٹھایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں جلد پیشرفت کی امید ہے ۔