سب کی نظریں ہم پر ہیں، قوم کو مایوس نہیں کریں گے: عماد وسیم

میری ٹی 20 میں واپسی اس لیےہوئی ہےکہ پاکستان کےلیےبہترکریں، ورلڈ کپ ہمارے لیے بڑا ایونٹ ہے : آل راؤنڈر عماد وسیم کی گفتگو/فوٹوفائل
 میری ٹی 20 میں واپسی اس لیےہوئی ہےکہ پاکستان کےلیےبہترکریں، ورلڈ کپ ہمارے لیے بڑا ایونٹ ہے : آل راؤنڈر عماد وسیم کی گفتگو/فوٹوفائل

لاہور :  پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر  عماد وسیم کا کہنا ہے کہ پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، ہم قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔

دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کے پریکٹس اور میڈیا سیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے آل راؤنڈر  عماد وسیم کا کہنا تھا کہ میری ٹی 20 میں واپسی اس لیے ہوئی ہےکہ پاکستان کے لیے بہترکریں، ورلڈ کپ ہمارے لیے بڑا ایونٹ ہے۔

انھوں نے کہا کہ تمام کھلاڑی بابر اعظم کو سپورٹ کر رہےہیں، سب کی نظریں ہم پر ہیں، ہم قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔

نسیم شاہ کی گفتگو : 

فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا کہ مکمل فٹ ہوں،کوشش ہے ورلڈ کپ میں ٹیم کو جتواؤں، محمد عامرکے پاس تجربہ ہے، وہ لیگز کھیلتےہیں،  تجربہ بہت کام آتا ہے، عامر کی واپسی سےٹیم کو بہت فائدہ ہوا، چھکوں کی پریکٹس کرتا رہتاہوں تاکہ ٹیم کو ضرورت پڑنے پر بڑی ہٹ بھی لگا سکوں۔

سلمان آغا کی گفتگو :

 آل راؤنڈر سلمان علی آغا  کا کہنا تھا کہ میری تیاری بہت اچھی ہے، فارم کو برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا، ورلڈکپ کے لیے منتخب کرنا سلیکٹرز کاکام ہے، ابھی فوکس سیریز پر ہے،  کرکٹ بیک ٹو بیک ہوتی ہے، پچھلی چیزوں کو بھول جانا چاہیے۔

افتخار احمد کی گفتگو :

مڈل آرڈربیٹر افتخار احمد کا کہنا تھا کہ ایک میچ میں کچھ نہیں ہوا توکہا گیا چھکے نہیں مار  رہا، نہ بھارت ٹارگٹ ہے نہ کینیڈا، ہمارا ٹارگٹ ورلڈ کپ جیتنا ہے، ہماری ٹیم ایسی ہے جو ورلڈ کپ جیت سکتی ہے۔

آل راؤنڈر بیٹر کا مزید کہنا تھا کہ  بابراعظم دنیا کا بہتر ین بیٹر ہے، وہ رول کے مطابق بیٹنگ کرتے ہیں، مینجمنٹ جو کہے ہمیں ویسےکھیلنا اور ان کے پلان کے مطابق کھیلنا ہے۔

مزید خبریں :