پاکستان
06 جولائی ، 2012

فیصل آباد ، اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کا 19 واں روز

فیصل آباد ، اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کا 19 واں روز

فیصل آباد … فیصل آباد کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال 19 ویں روز بھی جاری ہے تاہم فیصل آباد انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی میں ایمرجنسی سروسز بحال کر دی گئی ہیں۔ الائیڈ اور سول ہسپتال کے آوٹ ڈور میں پاک فوج اور مضافاتی علاقوں سے بلائے گئے ڈاکٹر مریضوں کا معائنہ کر رہے ہیں جبکہ ایمرجنسی اور ان ڈور میں سینئر ڈاکٹر مریضوں کا علاج کر رہے ہیں۔ ہڑتال کے باعث ڈاکٹرز کی کمی کی وجہ سے مریضوں کی مشکلات برقرار ہیں اور انہیں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے سروس سٹرکچر ملنے تک ہڑتال جاری رہے گی تاہم گرفتارتمام ساتھیوں کی رہائی کے بعد ایمرجنسی سروسز بحال کر دی جائیں گی۔

مزید خبریں :