06 جولائی ، 2012
اسلام آباد… سابق وفاقی وزیر بابراعوان کے بیمار ہونے کی وجہ سے سپریم کورٹ میں ان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت بدھ تک ملتوی کردی گئی ہے ۔ جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس اطہر سعید نے بابراعوان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی ، بابراعوان نے اپنی بیماری کا عذر پیش کرکے سماعت میں التواء کی درخواست پیش کی ، انہوں نے اپنی بیماری کا ڈاکٹری سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا ، اس پر عدالت نے سماعت بدھ ، گیارہ جولائی تک ملتوی کردی۔