06 جولائی ، 2012
لاہور… لاہور ہائیکورٹ نے ینگ ڈاکٹرز کی قیادت کو آج عدالت طلب کر لیا ہے۔ لاہورہائیکورٹ میں ینگ ڈاکٹرزکی ہڑتال کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ ڈاکٹرزسے ہمدردی ہے لیکن مریضوں کے علاج سے انکار غلط ہے، سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود ڈاکٹرزکی ہڑتال توہین عدالت ہے۔ انہوں نے مزید ریمارکس دیئے کہ ڈاکٹرزکیساتھ تھرڈ ڈگری سلوک کی اجازت نہیں دی جاسکتی، پولیس ڈاکٹروں کو ہراساں نہ کرے ۔بعد ازاں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے خلاف کارروائی دوپہر 2بجے تک ملتوی کر دی گئی۔