06 جولائی ، 2012
اسلام آباد… وفاقی حکومت میں نئے وزیراعظم کے آنے کے بعد اعلی بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے 8 وفاقی سیکریٹریز کا نئے عہدوں پر تقرر کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری، اطلاعات اور اسٹیبلشمنٹ کے سیکریٹریز کے عہدوں پر نیا تقرر کیا گیا ہے ۔ سرکاری میڈیا سے جاری تفصیلات کے مطابق محمد ایوب قاضی کو وزیراعظم کا پرنسپل سیکریٹری بنادیا گیا ہے، اس عہدے پر پہلے خوشنود لاشاری مقرر تھے، سیکریٹری اطلاعات کے عہدے سے تیمور عظمت کو ہٹا کر چودھری رشید کو اس عہدے پر مقرر کردیاگیا ہے ، تیمور عظمت عثمان اب سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ہوں گے، وقار مسعود کو سیکریٹری پٹرولیم،جاویداقبال کو سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن، امتیاز عنایت الہٰی کو سیکریٹری نینشل ریگولیشنز سروس،کامران قریشی کو سیکریٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان اور اسرار روٴف کو سیکریٹری کیپٹل ایڈمنسٹریشن مقرر کیا گیا ہے۔