پاکستان
06 جولائی ، 2012

قومی اسمبلی،سرکاری وکلاء کو دی گئی فیس کی تفصیلات پیش

قومی اسمبلی،سرکاری وکلاء کو دی گئی فیس کی تفصیلات پیش

اسلام آباد… قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر فہمیدہ مرزا کی زیر صدارت جاری ہے جس کے دوران موجودہ حکومت کی طرف سے سینئر وکلاء کو سپریم کورٹ میں اہم نوعیت کے سرکاری مقدمات کی پیروی کیلئے ادا کی گئی فیس کی تفصیلات ایوان میں پیش کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق بابراعوان کو 2 کروڑ 42 لاکھ روپے، حفیظ پیرزادہ کو 76 لاکھ روپے، وسیم سجاد کو 59 لاکھ دئے گئے ۔ اس کے علاوہ وزارت قانون نے ایوان کو تحریری طور پر بتایا کہ کالعدم این آر او سے 273 افراد نے فائدہ اٹھایا،پنجاب میں 190، سندھ میں 63، بلوچستان میں 12 اور خیبرپختونخوا میں 8 افراد کو فائدہ ہوا، این آر او کے عدالتی حکم کالعدم ہونے سے تحقیقات دوبارہ شروع کی گئیں۔

مزید خبریں :