پاکستان
06 جولائی ، 2012

سختی کام آئی نہ نرمی،ینگ ڈاکٹرز کو کام پر لانے کے حربے ناکام

سختی کام آئی نہ نرمی،ینگ ڈاکٹرز کو کام پر لانے کے حربے ناکام

لاہور… سختی کام آئی نہ نرمی، پنجاب حکومت کی جانب سے ینگ ڈاکٹرز کو کام پر لانے کے تمام حربے ناکام ہو گئے ۔ پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح لاہور میں بھی ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری ہے۔ینگ ڈاکٹروں نے میواسپتال میں بچے کی ہلاکت پر گرفتار کئے گئے ڈاکٹرز کی رہائی تک کام پر آنے سے انکار کردیا۔ہڑتال انیسویں روز میں داخل ہوگئی۔ ینگ ڈاکٹروں نے گذشتہ روز اعلان کیاتھاکہ وہ صرف پنجاب کے تین کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹس کی ایمرجنسی میں کام کریں گے ،ان کاکہناہے کہ جب تک ان کے قتل کے مقدمے میں گرفتار کئے ڈاکٹررہانہیں کئے جاتے وہ کام پرواپس نہیں آئیں گے۔۔اسپتالوں میں محکمہ صحت کی طرف سے نئے بھرتی کئے گئے ڈاکٹرآوٴٹ ڈور ،ان ڈور اورایمرجنسیوں میں کام کررہے ہیں۔فوجی ڈاکٹربھی اسپتالوں میں ڈیوٹی انجام دیرہے ہیں۔اسپتالوں میں آئے ہوئے مریضوں کاکہناہے کہ حکومت اورڈاکٹروں کی لڑائی میں ان کانقصان ہورہاہے علاج کیلئے دوردراز سے آتے ہیں لیکن ڈاکٹرکم اورمریض زیادہ ہیں۔

مزید خبریں :