06 جولائی ، 2012
اسلام آباد… قومی اسمبلی کو بتایاگیا ہے کہ پی آئی اے کی 38 فیصد پروازیں تاخیر کا شکار ہورہی ہیں ۔ قومی اسمبلی میں آج وزارت دفاع نے ایوان کو بتایاکہ گزشتہ 3 ماہ میں پی آئی اے کی 38 فیصد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، 3 ماہ میں کل 12 ہزار 184 پروازیں ہوئیں، 4345 تاخیر کا شکار رہیں۔ اس کے علاوہ ایوان کو تحریری جواب میں موجودہ حکومت کی طرف سے سینئر وکلاء کو سپریم کورٹ میں اہم نوعیت کے سرکاری مقدمات کی پیروی کیلئے ادا کی گئی فیس کی تفصیلات پیش کیں گئیں جن کے مطابق بابراعوان کو این آر او سمیت پانچ کیسز میں 2 کروڑ 42 لاکھ روپیہ ، حفیظ پیرزادہ کو مختلف کیسز میں 76 لاکھ روپے اور وسیم سجاد کو 18ویں ترمیم کیس سمیت دیگر مقدمات میں 59 لاکھ دئے گئے۔