پاکستان
06 جولائی ، 2012

کراچی : نجی بینک میں ڈکیتی ، ڈھائی لاکھ روپے لوٹ لیے گئے

کراچی … کراچی میں نجی بینک میں ڈکیتی کے دوران ملزمان ڈھائی لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق کیماڑی کے علاقے جیکسن بازار میں قائم نجی بینک میں ملزمان نے ڈھائی لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ لی۔ پولیس کے مطابق پانچ ملزمان نے بینک میں گھس کر گارڈ کو یرغمال بنایا اور بعد میں عملے کو یرغمال بنا کر رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس واقع کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

مزید خبریں :