پاکستان
06 جولائی ، 2012

آرمی چیف کا دیر میں پاک افغان سرحد کے اگلے مورچوں کا دورہ

آرمی چیف کا دیر میں پاک افغان سرحد کے اگلے مورچوں کا دورہ

دیر… آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے دیر میں پاک افغان سرحد کے اگلے مورچوں کا دورہ کرتے ہوئے وہاں متعین فوجیوں کی جراء ت اور بہادری کو سراہا اور کہاکہ دفاع وطن کیلئے قربانیاں، تاریخ کا روشن باب ہیں ۔ عسکری ذرائع کے مطابق جنرل اشفاق کیانی نے اپر دیر میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور وہاں سرحد پار سے آنے والے حملہ آوروں کو پسپا کرنے والے فوجیوں کو سراہا،مقامی کمانڈر نے آرمی چیف کا وہاں آنے پر استقبال کیا اور علاقہ سے متعلق بریفنگ بھی دی، آرمی چیف نے ان سے خطاب میں کہاکہ دہشت گردی کے خلاف اور دفاع وطن کیلئے فوج کی قربانیاں تاریخ کا روشن حصہ ہیں، انہوں نے کہاکہ سوات میں قیام امن کیلئے فوج کو عوامی حمایت ، قابل ستائش ہے۔

مزید خبریں :