پاکستان
06 جولائی ، 2012

خیبر پختونخوا: نجی سیکیورٹی کمپنیوں کا ڈیٹا بیس تیار کرنے کا فیصلہ

پشاور… خیبر پختونخوا حکومت نے نجی سیکیورٹی کمپنیوں کا ڈیٹا بیس تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ غیر ملکی ڈائریکٹر کی صورت میں لائسنس نہ دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق صوبائی محکمہ داخلہ نے نجی سیکیورٹی کمپنیوں کا کمپیوٹرازڈ ڈیٹا بیس تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جس میں کمپنیوں کے عملہ کے کوائف موجود ہوں گے۔ ڈیٹا بیس تیار کرنے کا مقصد نجی کمپنیوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنا ہے۔ذرائع کے مطابق فیصلہ کیا گیا ہے کہ غیر ملکی ڈائریکٹر رکھنے والی کمپنی کو لائسنس جاری نہیں کیا جائے گا۔ جبکہ کچھ عرصہ قبل جن 43سیکیورٹی کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کیے گئے تھے ان کے بارے میں دیگر صوبوں کو بھی آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :