پاکستان
06 جولائی ، 2012

نیٹو سپلائی کیخلاف مارچ روکنے کی کوشش حکومت کا آخری دن ہوگا، امیر حمزہ

نیٹو سپلائی کیخلاف مارچ روکنے کی کوشش حکومت کا آخری دن ہوگا، امیر حمزہ

لاہور … جماعت الدعوة کے مرکزی رہنما امیر حمزہ نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی بحالی کے خلاف اتوار کو ہونیوالے لانگ مارچ کو روکنے کا کوئی تصوربھی نہ کرے، دفاع پاکستان کا لانگ مارچ روکنے کی کوشش کی گئی تویہ حکومت کا آخری دن ہوگا۔ لاہور میں چیئرنگ کراس فیصل چوک میں دیگر رہنماوٴں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیٹو سپلائی کے معاملہ پر کل لاہور میں آل پارٹیز کانفرنس بھی بلائی گئی ہے جس میں وزیراعلیٰ پنجاب، چوہدری نثار، عمران خان اور مولانا فضل الرحمن کو شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔ امیر حمزہ کا کہنا تھا کہ امریکا نے سلالہ حملے پر معافی بھی نہیں مانگی اور پاکستان کی جانب سے سپلائی کھول دی گئی، یہ پارلیمان کی قراردادوں کی نفی ہے، جو ایک جمہوری حکومت کی جانب سے کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ قتل و غارت گری کے اس پروگرام کو مکمل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

مزید خبریں :