08 مئی ، 2017
بھارتی خاتون عظمٰی سے شادی کرنے والے پاکستانی نوجوان طاہر نے اپنی بیوی کے تمام الزامات مسترد کر دیے ہیں۔
طاہر علی کا کہنا ہے کہ عظمیٰ جھوٹ بول رہی ہے کہ اسے نشہ دے کر بونیر لے گیا تھا، واہگہ سے بونیر جاتے ہوئے صوابی میں ہم نے کھانا بھی کھایا۔
اس نے بتایا کہ عظمیٰ سے پہلی ملاقات ٹیکسی چلاتے ہوئے ہوئی تھی، عظمیٰ پہلے سے شادی شدہ تھی، اس کی ایک بیٹی بھی تھی، عظمیٰ کو مجھ سے شکایت نہیں، سارا معاملہ ہائی کمیشن کا ہے۔
طاہر کا کہنا ہے کہ عظمٰی کا بیان سراسرجھوٹ ہے ، اگر میں نے اس پر تشدد کیا ہے تو اس کا میڈیکل ٹیسٹ کرایا جائے۔
اس نے کہا کہ عظمیٰ نے جو بیان عدالت میں دیا غلط ہے، اُسے پتا تھا میرے چار بچے ہیں اور مجھے بھی پتا ہے کہ اُس کی ایک بیٹی ہے، میرے پاس ملاقات سے نکاح تک ہر بات کا ثبوت ہے۔
عظمیٰ کی طاہر سے واٹس ایپ چیٹ بھی سامنے آگئی جس کے مطابق عظمیٰ نے طاہر سے کہا تھا کہ میرے بھائی کو نہ بتانا کہ تم شادی شدہ ہو۔
عظمیٰ نے طاہر سے واٹس ایپ چیٹ میں مزید کہا کہ میرے بھائی کو یہ بھی نہ بتانا کہ تمہارے 4بچے ہیں، اگر میرا بھائی تمہاری تعلیم کا پوچھے تو بتانا کہ تم گریجویٹ ہے۔