08 مئی ، 2017
بونیر میں بھارتی خاتون عظمیٰ کا طاہر سے نکاح پڑھانے والا نکاح خواں بھی سامنے آگیا۔
’جیونیوز ‘سے گفتگو کرتے ہوئے نکاح خواں ہمایوں خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عظمیٰ اور طاہر خان کا 3 مئی کو نکاح پڑھایا تھا، ڈاکٹر عظمیٰ نے اپنی مرضی سے شادی کی تھی۔
نکاں خواں نے مزید کہا کہ حق مہر میں عظمیٰ کا مطالبہ تھا کہ انہیں حج کرایا جائے۔
نکاح خواں ہمایوں خان نے مزید کہا کہ میں نے عظمیٰ سے پوچھا تھا کہ کوئی نکاح تو نہیں ہوا؟ کہ نکاح پر نکاح زنا اور گناہ ہے۔