12 مئی ، 2017
بھارتی لڑکی عظمیٰ سے شادی کرنے والے پاکستانی شخص طاہر علی کا کہنا ہے کہ عظمٰی کی کوئی دستاویزات اس کے پاس نہیں ہے ۔
طاہر کا کہنا ہے کہ عظمیٰ عدالت میں اقرار کرچکی ہے کہ پاسپورٹ اور دوسری دستاویزات اسی کے پاس ہیں اب وہ کیسے کہہ سکتی ہے کہ اس کا پاسپورٹ میرے پاس ہے۔
طاہر علی نے مزید کہا کہ جب عظمٰی بھارتی ہائی کمیشن گئی تھی تو پاسپورٹ اس کے پاس تھا، عظمیٰ کا الزام بے بنیاد ہے، فیصلہ اب عدالت میں ہی ہوگا۔