پاکستان
15 مئی ، 2017

سرحدوں پر امن نہیں ہوگا تو ترقی خواب بن جائیگی، وزیراعظم

سرحدوں پر امن نہیں ہوگا تو ترقی خواب بن جائیگی، وزیراعظم

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ سرحدوں پر امن نہیں ہوگاتو ترقی خواب بن کر رہ جائے گی، یہ بات خطے کے تمام ممالک کو سمجھنا چاہیے۔

بیجنگ سے ہانگ کانگ جاتے ہوئے طیارے میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سیاسی معاشی دھانچے میں بنیادی تبدیلی آرہی ہے۔

نوازشریف کا کہنا ہے کہ عوام اب معیشت کی بہتری کی طرف دیکھ رہے ہیں،2ہزارارب روپے خرچ کر کے انفرا اسٹرکچر پر ریکارڈ سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ون بیلٹ ون روڈ فورم کے تحت مواصلاتی نظام اور شاہرات کی تعمیر سے ترقی کا راستہ نکلے گا۔

مزید خبریں :