پاکستان
20 مئی ، 2017

قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں 2 طلبہ گروپوں میں تصادم

قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں 2 طلبہ گروپوں میں تصادم

اسلام آباد کی قائداعظم یونیورسٹی میں 2 طلبا گروپوں میں تصادم ہوا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق یونیورسٹی میں جھگڑے کے دوران ایک دوسرے پر پتھراؤ کے باعث30افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ طلبا گروپوں میں فائرنگ کابھی تبادلہ ہوا ہے، موقع پر پولیس اور رینجرز اہلکار بھی موجود ہیں۔

پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ مشتعل طلباء کو منتشر کرنے کےلیے پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی ہے جبکہ واقعے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق بعض افراد پتھراؤ سے جبکہ کچھ لوگ فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس نے یونیورسٹی کے اندر گھس کر کارروائی کی اور فائرنگ کرنے والے متعدد طلباء کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

طلبہ گروپوں کے اس تصادم کے بعد قائد اعظم یونیورسٹی ایک ہفتے کے لیے اور بوائز ہاسٹل غیر معینہ مدت تک بند کر دیے گئے ہیں، ہاسٹلز میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس تصادم کی وجہ چند روز پہلے ایک تفریحی دورے کے دوران دونوں طلبہ گروپوں سے تعلق رکھنے والے 2 طالب علموں میں ہونے والی لڑائی تھی۔

مزید خبریں :