پاکستان
09 جولائی ، 2012

نصیب خان کا قتل قابل مذمت ہے، قاتل گرفتاری کیا جائے،شاہی سید

کراچی…عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ ایک مرتبہ پھر شہر میں دہشت گرد وں نے عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ شروع کردی ہے ۔ڈی سلوا وارڈ کے سابقہ صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے ممبر نصیب خان کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں نصیب خان کی ٹاگٹ کلنگ شہر میں جاری پارٹی کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ کا تسلسل ہے آئی جی سندھ ،وزیر اعلیٰ سندھ اور ڈی جی رینجرز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نصیب خان کے قاتلوں کی فوری پر گرفتاری کیا جائے باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں اے این پی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نیمزید کہا ہے کہ کارکنان پر امن رہتے ہوئے دہشت گردوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں نصیب خان کے قاتل عذاب الٰہی سے نہیں بچ سکیں گے دکھ اور رنج کی اس گھڑی میں عوامی نیشنل پارٹی سندھ نصیب خان کے اہل خانہ کے گم میں برابر کی شریک ہے کراچی میں کارکنان اور رہنماؤں کے تحفظ کے حوالے سے شدید تحفظات ہیں اور اس سلسلے میں پارٹی قیادت کو بھی آگاہ کردیا ہے ۔

مزید خبریں :