11 جولائی ، 2012
جعفرآباد…جعفرآباد اورنصیرآباد میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹ فیڈر کینال میں پانی کی کمی کی وجہ سے جعفرآباد اورنصیرآباد میں پینے کے پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔اور واٹر سپلائی کے تالابوں میں اسٹور کیا گیا پانی ختم ہوتا جارہا ہے۔ محکمہ ء پبلک ہیلتھ کے حکام روزانہ کے بجائے چار روز کے بعد صرف ایک گھنٹہ پانی کی سپلائی دے رہے ہیں۔ جس سے شدید گرمی میں لوگوں کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہوگیاہے۔