11 جولائی ، 2012
لاہور…چیئرمین واپڈا شکیل درانی کا کہنا ہے کہ واپڈا بڑے ڈیموں کے ساتھ چھوٹے اور درمیانے ڈیم بھی تعمیر کر رہا ہے ،جن سے زراعت کیلیے پانی دستیاب ہوگا جبکہ سیلاب کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی۔ ٹھٹھہ اور جام شورو کے اضلاع میں زیرتعمیر روات ڈیم پراجیکٹ کے دورے کے موقع پر چیئرمین واپڈا کا کہنا تھا کہ چھوٹے اور درمیانے ڈیم ان علاقوں کی خوشحالی کے لیے نہایت اہم ہیں اس سے زرعی اراضی کو سندھ طاس کے مرکزی نظام آبپاشی کے ذریعے سیراب کیا جا سکے گا،،،شکیل درانی نے مزید کہا کہ اس ڈیم پر 9 ارب 40 کروڑ روپے لاگت آئے گی ،،اس میں ایک لاکھ 20 ہزار ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہو گا اور 25 ہزار ایکڑ اراضی کو سیراب کیا جا سکے گا۔