پاکستان
11 جولائی ، 2012

معاشی مفاد کیلئے اردو جیسی مادری زبان کو قربان نہ کریں، جاوید اختر

معاشی مفاد کیلئے اردو جیسی مادری زبان کو قربان نہ کریں، جاوید اختر

لندن … جنوب ایشیا کے مایہ ناز شاعر جاوید اختر نے کہا ہے کہ عالمگیریت کے دور میں اردو سمیت کئی زبانوں کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں کیونکہ امیر طبقہ اپنے بچوں کو انگریزی اسکولوں میں بھیجتا ہے اور مادری زبان سیکھنے کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے، معاشی مفاد کیلئے اردو جیسی مادری زبان قربان نہ کی جائے۔ جاوید اخترنے یہ بات اپنی غزلوں کے دوسرے مجموعے لاوا کی لندن میں افتتاحی تقریب کے موقع پر کہی۔ ان کی اہلیہ شبانہ ا عظمی بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ جاوید اخترکے نزدیک اس دورکے بچے اپنی ثقافت سے آشنا نہیں اور اس کی بنیادی وجہ مادری زبان کو معاشی مفاد کیلئے نظر انداز کرنا ہے اور اس سے شناخت کا بحران پیدا ہورہا ہے۔ جاوید اختر اور شبانہ اعظمی نے جنگ اور ٹائمز آف انڈیاکی جانب سے شروع کی گئی امن کی آشا کو سراہااور کہاکہ ثقافت، فنون،شاعری،موسیقی اور فلموں کے ذریعے ایک دوسرے سے رابطے بڑھائے جانے چاہئیں۔

مزید خبریں :