پاکستان
11 جولائی ، 2012

قانون کی خلاف ورزی کرنے والا کوئی بھی ہو وہ مقدس گائے نہیں،جسٹس اعجاز

اسلام آباد…بابر اعوان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت میں جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دئیے ہیں کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والا کوئی بھی ہو وہ مقدس گائے نہیں ہے بابر اعوان کے خلاف توہین عدالت کے مقدمے کی سماعت میں بابر اعوان نے مختلف عدالتی فیصلوں کا حوالہ دیا اور موقف اختیار کیا کہ عدالت کا ایسا کوئی بھی فیصلہ نہیں ہے جس میں توہین عدالت کے ملزم نے معافی مانگ لی اور اور اس کے باوجود عدالت نے اس کے خلاف کارروائی کی ہو۔ بابر اعوان کا موقف تھا کہ دنیا کی کسی اور عدالت میں توہین عدالت کے مقدمات نہیں چل رہے جتنے سپریم کورٹ میں چل رہے ہیں ان کا موقف تھا کہ سپریم کورٹ توہین عدالت میں انکوائری نہیں کرا سکتی ایسا کرنا خلاف آئین ہے ان کا موقف تھا کہ توہین عدالت کی شکایت کرنے والے کو بھی عدالت کے کٹہرے میں موجود ہو نا چاہیے۔ مزید سماعت کل ہو گی ۔

مزید خبریں :