11 جولائی ، 2012
پشاور…جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری شبیراحمد خان نے کہا کہ امریکہ کے پٹھو حکمران بوریا بستر گول کرنے کی تیاری کریں۔اسلامی انقلاب کی لہریں پاکستان میں داخل ہوچکی ہیں۔ناٹو سپلائی کی بحالی کے حکومتی فیصلے کے خلاف 16اور17جولائی کو تاریخی احتجاجی دھرنا اور مارچ میں صوبے بھر سے لاکھوں لوگ شریک ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار اْنہوں نے موضع سفید ڈھیری تپہ خلیل میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انکا کہنا تھا امریکی سفیر کیمرون منٹر غلط فہمی میں نہ رہیں۔انشاء اللہ تعالیٰ آئندہ انتخابات میں امریکی مہروں کو تاریخی شکست سے دوچار کریں گے۔اْنہوں نے کہا کہ اے این پی اور پیپلز پارٹی کی مخلوط صوبائی حکومت نے صوبے کو اندھیروں کے حوالے کردیاہے۔صوبے میں بدامنی ،کرپشن اور مہنگائی زوروں پر ہے اور غریب عوام کے لئے جینا دوبھر بنادیاگیا ہے۔نیٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف 16اور 17جولائی کے تاریخی احتجاجی دھرنا اور مارچ میں صوبے بھر سے لاکھوں لوگ شریک ہوں گے جو یہ ثابت کریں گے کہ عوام اس فیصلے کے خلاف ہیں