11 جولائی ، 2012
کراچی …ایڈیشنل سیشن جج شرقی نے فراڈ اور جعلسازی پر ملزم نعیم احمد نیازی کو سات سال اور اس کے تین بیٹوں پانچ پانچ سال قید کی سزا سنادی۔ اے ڈی جے ایسٹ چوہدری وسیم اقبال نے فراڈ اور جعلسازی کے مقدمے میں درجنوں مقدمات میں ملوث ملزم نعیم نیازی اور اس کے تین بیٹوں کو سزا سنائی۔۔عدالت نے ملزم نعیم احمد نیازی کو سات سال اور اس کے تین بیٹوں، حمود ، تنزیل اور محمود الرحمان کو پانچ پانچ سال قید کی سزا سنادی۔