پاکستان
11 جولائی ، 2012

آزا دکشمیر کی پچاس فیصد خواتین تحریک انصاف میں شامل ہو چکیں ، فوزیہ قصوری

مظفرآباد…پاکستان تحریک انصاف کی راہنما محترمہ فوزیہ قصوری نے کہا کہ آزا دکشمیر کی پچاس فیصد خواتین تحریک انصاف میں شامل ہو چکی ہیں بہت جلد آزاد کشمیرمیں بھی سونامی راویتی پیشہ ور سیاستدانوں اور مفاد پرست استحصالی طبقات کو اپنے ساتھ بہا کر لے جائے گا۔ مظفر آباد میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے فوزیہ قصوری نے کہا کہ تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جس کے اندر جمہوریت بھی قائم ہے انہوں نے آزاد کشمیر کے عوام کو خوش خبری سنائی کہ بہت جلد عمران خان مظفرآباد کے دورے پر آرہے ہیں اور آئندہ آنے والی حکومت تحریک انصاف کی ہو گی جو اپنی مدت حکومت میں مسئلہ کشمیر کو حل کر ے گی۔

مزید خبریں :