پاکستان
11 جولائی ، 2012

ایف آئی اے انسپکٹرز سینیارٹی کیس:سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ملتوی

کراچی…سندھ ہائی کورٹ نے ایف آئی اے انسپکٹرز کی جانب سے سنیارٹی نظرانداز کرکے ترقی دینے کے خلاف درخواست پر سماعت 18 جولائی تک ملتوی کردی۔ دو رکنی بنچ نے ایف آئی اے کے انسپکٹر رشید شیخ سمیت دیگر کی درخواست کی سماعت کی۔درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ انہیں 1989 میں انسپکٹر کے عہدے پر ایڈہاک پر تقرر کیا گیا لیکن مستقلی کے بعد ان کو تقرری کی تاریخ سے سنیارٹی نہیں دی جارہی جبکہ ان کے بعد تقرری پانے والے جونئیرز کو ترقی دے کر آگے کردیا گیا ہے۔انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے حکام کی جاری سنیارٹی لسٹ کو معطل کیا جائے اور ترقیوں میں ان کی سنیارٹی میں بدنیتی اور ناانصافی ختم کی جائے۔عدالت نے سرکاری وکیل کی جانب مہلت لینے کی درخواست پر سماعت 18 جولائی تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :