11 جولائی ، 2012
کولمبس …امریکی شہر کولمبس میں سامان بردارٹرین پٹری سے اترگئی۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کولمبس میں ٹرین پٹری سے اترنے کے بعد ریل کار میں آگ لگ گئی۔ٹرین میں اٹھانوے ریل کار جڑی ہوئی تھیں۔ٹرین میں کیمیکل کے ڈرمز ہونے کی وجہ سے اطراف کی آبادی کو نکل مکانی کی ہدایت کردی گئی ہے۔حادثے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔