11 جولائی ، 2012
لاہور…ملک میں پائے جانے والے مختلف مسائل پر میڈیا کے کردار کے حوالے سے لاہور میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا۔ مقامی ہوٹل میں ہونے والے اس سیمینار میں معروف کالم نویس منو بھائی، رفعت عالم اور دوسرے صحافیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ جلد خبر دینے کی کوشش میں بعض اوقات غلط خبر دے دی جاتی ہے ،اس رجحان کو روکنے کی ضرورت ہے۔مقررین کے مطابق اس وقت کئی چینلز ایسے ہیں جو خبر چلانے سے قبل اس کی تصدیق کرنا ضروری سمجھتے ہیں۔