پاکستان
12 جولائی ، 2012

بلوچستان کے میدانی علاقوں میں گرمی برقرار، لوڈ شیڈنگ سے عوام پریشان

بلوچستان کے میدانی علاقوں میں گرمی برقرار، لوڈ شیڈنگ سے عوام پریشان

کوئٹہ … بلوچستان کے میدانی علاقوں میں قیامت خیز گرمی برقرار ہے جبکہ بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سے کاروبار زندگی تباہ اور پینے کے پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی۔ بلوچستان کے میدانی علاقوں جعفرآباد، نصیرآباد، جھل مگسی، بولان اور سبی میں قیامت خیز گرمی کے باعث سڑکیں اور کاروبار مکمل طور پر ویران ہیں۔ شدید گرمی کی وجہ سے ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ شدید گرمی کے ساتھ ساتھ بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے اور ان علاقوں میں 16سے 18گھنٹوں کی طویل لوڈ شیڈنگ سے کاروبارٹھپ، مزدور بے روزگار اور شہری علاقوں میں پینے کے پانی کی بھی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :