پاکستان
12 جولائی ، 2012

قومی اسمبلی میں رینجرز کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ پیش کردی گئی

قومی اسمبلی میں رینجرز کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ پیش کردی گئی

اسلام آباد … وفاقی وزارت داخلہ نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ رینجرز نے گزشتہ سال 1 ارب 69 کروڑ روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء پکڑیں ، لسٹ میں 2 کریمز، 2 باڈی اسپرے، 4 لپ اسٹک، تاش کے 2 پیکٹ، 3 پرفیوم، 200 گرام چھوٹی الائچی اور ایک موبائل فون بھی شامل ہے۔ قومی اسمبلی کو وزارت داخلہ کے تحریری جواب میں بتایاگیا ہے کہ اچھی کارکردگی پر رینجرز والوں کو 2 کروڑ 25 لاکھ روپے کے انعامات دیئے گئے۔ وزارت داخلہ نے گزشتہ 4 برس میں انٹرپول کے تعاون سے گرفتاریوں کی تفصیل پیش کرتے ہوئے بتایاکہ 243 افراد کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے ریڈ نوٹس جاری کرائے گئے، ہمیش خان سمیت 28 افراد کو گرفتار کراکے ملک میں لایا گیا۔ وزارت داخلہ کے مطابق ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں 6010 افراد شامل ہیں تاہم تفصیل ظاہر نہیں کی جاسکتی۔ وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم نے بتایاکہ ایچ ای سی کا بجٹ 26 ارب روپے تھا، اضافی 2 ارب بھی جاری کردیئے ہیں، اسے منہ مانگے پیسے مل رہے ہیں لیکن ان کی ترجیحات ٹھیک نہیں ہیں۔

مزید خبریں :