پاکستان
12 جولائی ، 2012

ملکی مسائل کے حل کیلئے نئے انتخابات ضروری ہیں، شہباز شریف

ملکی مسائل کے حل کیلئے نئے انتخابات ضروری ہیں، شہباز شریف

لاہور … وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے توانائی بحران، کرپشن اور دیگر مسائل کے حل کیلئے نئے انتخابات کو ضروری قرار دے دیا۔ لاہور میں ایک غیر ملکی اخبار کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ سے ہر شخص پریشان ہے جبکہ کرپشن کے الزامات کے باعث عوام کا وفاقی حکومت پر سے اعتماد اٹھ چکا ہے، پیپلز پارٹی پنجاب کی تقسیم کو الیکشن جیتنے کیلئے حربے کے طور استعمال کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ انہیں امید ہے ان کا تجویز کردہ نیشنل کمیشن خیبر پختونخوا ،بلوچستان اور پنجاب میں نئے صوبوں کے ساتھ بہاولپور کی الگ یونٹ کی حیثیت سے بحالی کی سفارشات دے گا ۔

مزید خبریں :