پاکستان
12 جولائی ، 2012

مردان: کار سے اسلحہ برآمد، پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتارکرلیا

مردان … مردان پولیس نے ایک کار سے اسلحہ برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ ایک کار کے ذریعے اسلحہ اسمگل کیا جارہا ہے جس پر نوشہرہ مردان روڈ پر بہرام خان کلی چوک کے قریب ایک کار کو روک کر تلاشی لی گئی، تلاشی کے دوران کار سے 12 ریپیٹر، 35 پسٹل اور 8 ہزار کارتوس برآمد ہوئے، کار میں سوار 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان درہ آدم خیل سے اسلحہ لے کر مالاکنڈ کے علاقے سخاکوٹ جارہے تھے۔

مزید خبریں :