12 جولائی ، 2012
اسکردو…اسکردو میں پبلک اسکول اینڈ کالج کے طلبہ نے فیسوں میں اضافے اور پرنسپل کی پالیسیوں کے خلاف پریشان چوک پر دھرنا دیا اور کئی گھنٹے تک ٹریفک بلاک رکھی۔ پبلک اسکول اینڈ کالج کے سینکڑوں طلبہ نے فیسوں میں اضافے اور پرنسپل کی انتظامی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی طلبہ پرنسپل کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے پریشان چوک پہنچے جہاں کئی گھنٹوں تک ٹریفک بلاک کر کے دھرنا دیا بعدازاں طلبہ نے 62 بریگیڈ کے سامنے احتجاج کیا۔اس موقع پر طلبہ پرنسپل ہٹاو اور سکول کو بچاو کے نعرے لگاتے رہے ،طلبہ نے اپنے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا اور کہا کہ ہم پرنسپل کے ناروا سلوک کے باعث کلاسیں چھوڑ کر سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوئے ہیں دوسری جانب پرنسپل نے احتجاج کرنے والے طلبہ کو کالج سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔