پاکستان
12 جولائی ، 2012

پاک فوج کی ماہانہ کورکمانڈرز کانفرنس ،افسروں کی پروموشن پربھی غور ہوگا

راولپنڈی …پاک فوج کی ماہانہ کورکمانڈرز کانفرنس ، جی ایچ کیو راول پنڈی میں جاری ہے ، میجرجنرل عہدوں پر ترقی کی سفارشات کے لیے آرمی پرموشن بورڈ کا اجلاس کل ہوگا ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں فوج کے پیشہ وارانہ امور، ملکی سرحدوں کی صورتحال اور دفاعی تیاریوں کے معاملات پر غور کیا جا رہا ہے ، کانفرنس کے دوسرے روز کل پرموشن بورڈ کا اجلاس ہوگا، جس میں بریگیڈئیرز کی میجر جنرل کے عہدوں پر ترقی کی سفارشات زیر غور آئیں گی۔

مزید خبریں :