پاکستان
12 جولائی ، 2012

توہین عدالت قانون سپریم کورٹ میں چیلنج،یہ آئین سے متصادم ہے،محمودالحسن

اسلام آباد …توہین عدالت کے نئے قانون کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیاگیا ہے درخواست کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر محمود الحسن کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ توہین عدالت کا نیا قانون آئین کے آرٹیکل 204 اور 175 اے سے متصادم ہے، اسے کالعدم قراردیا جائے ۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ نئے توہین عدالت قانون پر عملدرآمد فوری روک دیا جائے۔

مزید خبریں :