پاکستان
12 جولائی ، 2012

قوم کو خوشحالی کیلئے ظالم حکمرانوں کے خلاف سٹرکوں پر آنا ہوگا،جماعت اسلامی

لاہور…امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ قوم کو خوشحالی و استحکام کیلئے ظالم حکمرانوں کے خلاف سٹرکوں پر آنا ہوگا کیونکہ اداروں کے درمیان تصادم سے ملکی حالات انتشار اور بغاوت کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے منصورہسے جاری ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے اور ہم سب کو مل کرہی اس کی سلامتی کو یقینی بنانا ہوگا۔عالمی سازشوں کے خلاف متحد ہوکر ہمیں دنیا کو یہ پیغام دینا ہوگا کہ سندھی ،بلوچی،پنجابی اور پٹھان یک جان ہیں۔اگر قوم جاگیرداروں،وڈیروں،سرمایہ داروں اور ظالم حکمرانوں کے خلاف کھڑی ہوجائے تو آنے والا وقت پاکستان کی خوشحالی و استحکام کا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کسی بھی شخص کو صدر،وزیر اعظم اور آرمی چیف سمیت قانون سے بالا تر نہیں ہونا چاہئے۔

مزید خبریں :