Time 30 اگست ، 2017
سائنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ پر کاروباری صارفین کیلئے گرین چیک کی آسانی

واٹس ایپ نے اپنے کاروباری صارفین کی شناخت کے لیے ایک نئی سہولت متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس سے یہ پتا چل سکے گا کہ واٹس ایپ استعمال کرنے والے کس شخص کا نمبر صرف کاروباری استعمال کے لیے ہے۔

اب تک چیک سائن کی سہولت فیس بک اور ٹوئٹر میں فراہم کی گئی تھی جو نیلے رنگ سے ظاہر ہوتا ہے۔

تاہم، واٹس ایپ کمپنی کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ "گرین چیک" سائن جلد واٹس ایپ میں شامل ہوجائے گا۔

فی الحال گرین چیک فیچر کو ٹیسٹ کرنے کے لیے اسے بی ٹا ورژن کے کچھ صارفین کے لیے جاری کیا گیا ہے اور جلد ہی اسے اینڈرویئڈ اور آئی فون دونوں کے لیے دستیاب کردیا جائے گا۔

بشکریہ گوگل۔

واٹس ایپ نے اپنی ایک پوسٹ میں بتایا کہ اس فیچر سے صارفین کو کاروبار کے لیے بات چیت کرنے میں آسانی فراہم کی گئی ہے  اور اس طرح وہ اپنے رابطوں میں یہ بات ظاہر کردیں گے کہ ان کا یہ نمبر صرف کاروباری استعمال کے لیے ہے۔

واٹس ایپ کمپنی نے کچھ کاروباری نمبرز کی تصدیق کردی ہے  جب صارفین نمبر کے آگے گرین چیک دیکھیں گے تو یہ پتا چل سکے گا کہ اس صارف کا فون نمبر کاروباری اکاؤنٹ سے تعلق رکھتا ہے۔

گرین چیک  لگے کاروباری نمبر کا نام خود سے واضح ہو رہا ہوگا اور صارفین چاہیں تو اپنے منتخب کرنے والے نام سے بھی اس نمبر کو محفوظ کرسکتے ہیں۔

صارفین کسی مشکل یا نا پسندیدگی کے باعث کاروباری نمبرز کو بلاک بھی کرسکتے ہیں۔

مزید خبریں :