پاکستان
02 فروری ، 2012

دنیا کے ٹاپ 10 کھلاڑیوں میں شامل ہونا چاہتاہوں ، اعصام الحق

دنیا کے ٹاپ 10 کھلاڑیوں میں شامل ہونا چاہتاہوں ، اعصام الحق

اسلام آباد … پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے کہا ہے کہ وہ دنیا کے ٹاپ 10 کھلاڑیوں میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ اسلام آباد کے قومی یادگار میوزیم کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کے دوران اعصام الحق نے بتایا کہ وہ ڈیوس کپ کی تیاری کیلئے اسلام آباد آئے ہیں۔ قومی یادگار میوزیم کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ یہاں اپنی اہلیہ کوبھی لیکرآئیں گے۔

مزید خبریں :