پاکستان
Time 02 ستمبر ، 2017

خواجہ اظہار پر حملہ کرنے والے کی شناخت ہوگئی

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن پر حملے میں مارے جانے والے شخص کی شناخت ہوگئی ۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق پولیس مقابلے میں مارے جانے والا حملہ آور حسان انجینئر اور سہراب گوٹھ کا رہائشی ہے، والد ڈاکٹر اسرار لیکچرار ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ملزم کا سیاسی جماعت کے کارندوں سے بھتے کے تنازع پر جھگڑا ہوا تھا ،سی ٹی ڈی نے خواجہ اظہارپر حملہ کرنے والے کے گھر پر چھاپہ مارا اور والد کو حراست میں لے لیا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما پر پولیس کی وردی پہننے دہشت گردوں نے عید کی نماز کے بعد حملہ کیا تھا ،جس میں ایک اہلکار اور ایک بچہ جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوئے تھے ۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے خواجہ اظہار الحسن پر ہونے والے حملے کی مذمت کی اور متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور ڈی جی رینجرز سندھ کو ٹیلی فون کیااور یقین دلایا کہ وفاقی ادارےمکمل تعاون کریں گے،واقعے میں ملزمان کو جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائےگا۔

مزید خبریں :