کراچی : فیشن پاکستان ویک (ایف پی ڈبلیو) ونٹر فیسٹو کے پہلے دو روز رنگا رنگ ملبوسات نے فیشن کے خوب جلوے بکھیرے اور جھل مل کرتے زیورات، رنگا رنگ ملبوسات اور دیدہ زیب میک اپ نے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔
فیشن شو کے پہلے روز میشا لاکھانی سمیت آمنہ عقیل، ارم خان، عبید شیخ، سائرہ رضوان اور سفیوز ایکس جے پور اینڈ کو ڈیزائنرذ کے دیدہ زیب اور دلکش ملبوسات کی نمائش کی گئی۔
تمام ڈیزائنرز کی جانب سے برائڈل ویئر ملبوسات پر گوٹا، دپکا، پیٹا ورک، کٹ ورک اور نگینوں کے کام کو آزمایا گیا تھا جب کہ جھل مل کرتے دلہن کے ملبوسات کے ساتھ ڈیزائنرز نے جیولری میں چوکر نیکلس کا انتخاب کیا جن پر اکثر ماڈلز نے کندن کے جھمکے پہنے ہوئے تھے۔
ایف پی ڈبلیو ونٹر فیسٹو کا پہلا دن:
فیشن شو کا آغاز ڈیزائنر میشا لاکھانی کے ملبوسات کی نمائش سے کیا گیا۔
ایف پی ڈبلیو ونٹر فیسٹو کا دوسرا دن:
دوسرے روز صنم چوہدری، وردا سلیم، عمران راجپوت،صدف ملاتری،ہیم نے اپنی کلیکشن کی عمدہ پیش کی جب کہ شو کا اختتام دیپک پروانی کی کلیکشن پر ہوا۔
فیشن ویک کے دوسرے روز میں خواتین کے عروسی ملبوسات کے ساتھ مرد حضرات کے اسٹائلش ملبوسات کی نمائش بھی کی گئی۔
ڈیزائنر وردا سلیم نے مہندی کی روایتی تقریب کے لئے دلکش کلیکشن پیش کی۔