پاکستان
02 فروری ، 2012

وزیراعظم کی ممکنہ معطلی، سینیٹ انتخاب ملتوی نہیں ہونے چاہئیں، غفور حیدری

وزیراعظم کی ممکنہ معطلی، سینیٹ انتخاب ملتوی نہیں ہونے چاہئیں، غفور حیدری

رحیم یار خان … جمعیت علمائے اسلام ف کے مرکزی جنرل سیکریٹری مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے اگر وزیراعظم کو سزا کے طور پر معطل کردیا تو نیا وزیراعظم بنانا ہو گا، ایسی صورت میں سینیٹ کے انتخابات ملتوی نہیں ہونے چاہیئں۔ رحیم یار خان کے ریلوے چوک پر جے یو آئی ف کے تحت منعقد ہونے والی اسلام زندہ باد کانفرنس سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حید ری نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم کی طلبی کی تفصیلات کا انہیں علم نہیں، اس پر ردعمل دینے کے لئے پارٹی سے مشاورت کرنی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں دواووٴں کے ری ایکشن سے معصوم مریضوں کی ہلاکت اگر سازش ہے تو اسے بے نقاب کیا جائے اور ورثاء کو معاوضہ دیا جائے۔

مزید خبریں :