پاکستان
02 فروری ، 2012

میر بختیار ڈومکی کی اہلیہ اور بیٹی کا قتل، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی گئی

میر بختیار ڈومکی کی اہلیہ اور بیٹی کا قتل، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی گئی

کراچی … بلوچستان اسمبلی کے رکن میر بختیار ڈومکی کی اہلیہ اور بیٹی کے قتل پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی، ٹیم سینئر پولیس افسران، آئی بی اور ایف آئی اے اہلکاروں پر مشتمل ہے۔کراچی میں گزشتہ دنوں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی میر بختیار ڈومکی کی اہلیہ اور بیٹی کے قتل کی تحقیقات کے لئے سینئر پولیس افسران، آئی بی اور ایف آئی اے اہلکاروں پر مشتمل مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، اے آئی جی سی آئی ڈی غلام شبیر شیخ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ہوں گے۔ رکن بلوچستان اسمبلی میر بختیار ڈومکی نواب اکبر بگٹی کے نواسے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ اکبر بگٹی کی پوتی اور براہمداغ بگٹی کی بہن تھی۔

مزید خبریں :