پاکستان
02 فروری ، 2012

لاکھوں کلو لکڑی انتہائی کم قیمت پر فروخت اسکینڈل کی تحقیقات شروع

لاکھوں کلو لکڑی انتہائی کم قیمت پر فروخت اسکینڈل کی تحقیقات شروع

لاہور … ریلوے پولیس نے لاکھوں کلوگرام لکڑی کی انتہائی کم قیمت پر فروخت اسکینڈل کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ریلوے کے نئے اسکینڈل کے مطابق لاکھوں کلو گرام لکڑی ہضم کر لی گئی ہے، ریلوے کے کرتا دھرتاوٴں نے 10 لاکھ کلو گرام سے زائد لکڑی صرف سوا 4 روپے فی کلو میں فروخت کردی، حالانکہ چولہوں میں جلنے والی ناکارہ لکڑی کی بھی موجودہ قیمت پندرہ روپے کلو ہے، ریلوے پولیس کے مطابق تمام ضروری ریکارڈ حاصل کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ 2 سینئر افسروں پر مشتمل ٹیم نے چیف کنٹرولر آف اسٹور سے لکڑی ٹینڈر کرنے کی تمام دستاویزات حاصل کر لی ہیں جبکہ ٹینڈر کمیٹی میں شامل گریڈ 19 کے 3 افسروں کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔

مزید خبریں :