پاکستان
02 فروری ، 2012

اسپتالوں میں پروفیشنل بورڈ ختم، ن لیگ والے تعینات ہیں ، پرویز الٰہی

اسپتالوں میں پروفیشنل بورڈ ختم، ن لیگ والے تعینات ہیں ، پرویز الٰہی

کراچی … سینئر وفاقی وزیر چوہدری پرویز الٰہی نے الزام لگایا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اسپتالوں میں پروفیشنل بورڈ ختم کر کے ان کی جگہ ن لیگ کے نعرے لگانیوالے تعینات کر رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو ہلاکتوں پر سیاست کی بجائے خدا کا خوف کرنا چاہئے۔ ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کراچی میں میڈیا بریفنگ میں پرویز الٰہی نے کہا کہ وزیراعظم کو صرف توہین عدالت کانوٹس ملا ہے، مقدمہ چل رہا ہے،فیصلے سے قبل کسی نتیجے کو اخذ کرنا غلط ہوگا۔ صوبہ پنجاب میں ہلاکتوں کے سوال پر پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو کسی پر اعتماد نہیں ہے، ملک کی 67 فیصد آبادی والے صوبے کو فرد واحد نہیں چلاسکتا۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایاکہ وہ 150 ارب روپے پنجاب کے خزانے میں چھوڑ کر سبکدوش ہوئے تھے اب پنجاب 400 ارب روپے کا مقروض ہے۔

مزید خبریں :