کھیل
Time 04 اکتوبر ، 2017

مصباح الحق کا قومی ٹیم کو سری لنکا کیخلاف جارحانہ انداز اپنانے کا مشورہ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ سری لنکن بولر رنگنا ہیرات کے خلاف بلے بازوں کو جارحانہ انداز اپنانا ہوگا۔

میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں مصباح الحق نے سری لنکا کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ضروری نہیں کہ پہلے ہی میچ میں نئی ٹیم کے ساتھ حکمت عملی کامیاب ہو۔

مصباح الحق نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف پہلی اننگز میں اوپنرز نے اچھی بیٹنگ کی تاہم یونس خان اور میری غیر موجودگی میں تھوڑا خلا ضرور ہے۔

 سابق کپتان نے مشورہ دیا کہ اسد شفیق اور اظہر علی کے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی ٹھیک ہے جب کہ یاسر شاہ اور محمد عباس نے بہت اچھی بولنگ کی۔

خیال رہے کہ سری لنکا نے پہلے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کو جیت کے لئے 136 رنز کا ہدف دیا لیکن قومی ٹیم 114 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی تھی۔

مزید خبریں :