Time 16 مئی ، 2024
کھیل

پاکستان کو ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کی میزبانی مل گئی

بیس بال فیڈریشن آف ایشیا کی ایگزیکٹو میٹنگ چینی شہر تائپے میں ہوئی/ فائل فوٹو
بیس بال فیڈریشن آف ایشیا کی ایگزیکٹو میٹنگ چینی شہر تائپے میں ہوئی/ فائل فوٹو

لاہور:  پاکستان کو بیس بال فیڈریشن آف ایشیا کے اجلاس  کے دوران ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کی میزبانی مل گئی۔

 بیس بال فیڈریشن آف ایشیا کی ایگزیکٹو میٹنگ چینی شہر تائپے میں ہوئی جس دوران پاکستان کو  ایونٹ کی میزبانی دیے جانے کی  تصدیق  کی گئی۔

اس موقع پر سیکرٹری پاکستان بیس بال فیڈریشن فخرعلی شاہ کا کہنا  تھا  کہ  ایونٹ اکتوبرمیں کرانےکا ارادہ ہے، ایونٹ کےلیے وینیو اورتاریخوں کااعلان جلد ہوگا۔

فوٹو جیونیوز
فوٹو جیونیوز

فخرعلی شاہ کے مطابق پاکستان نے 2023 میں بھی ویسٹ ایشیا کپ کی میزبانی کی تھی۔

پاکستان بیس بال فیڈریشن کے سیکرٹری فخر علی شاہ  نے مزید بتایا کہ ایونٹ میں بھارت، سری لنکا، نیپال، افغانستان، سعودی عرب اور عراق کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔

اس کے علاوہ فلسطین اوربنگلادیش کی ٹیمیں بھی ایونٹ میں حصہ لیں گی۔

مزید خبریں :