03 فروری ، 2012
بہاول نگر … بہاول نگر میں میت لے جانے والی ایمبولینس نہر میں گرجانے سے 4 خواتین جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق بہاول نگر کی تحصیل منچن آباد میں دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہونے والے شخص کی میت بذریعہ ایمبولینس حویلی لکھا لے جائی جارہی تھی کہ ہیڈ سلیمانکی کے قریب سامنے سے آنے والی موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے ایمبولینس نہر میں جاگری، حادثے کے نتیجے میں بلقیس اور رضیہ بی بی موقع پر جاں بحق ہوگئیں ،جبکہ شمیم اختر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں جبکہ ہاجراں بی بی نے بہاولنگر اسپتال میں دم توڑ دیا،،واقعے میں 8سالہ بچی سمیت 5افراد زخمی بھی ہوئے،زخمیوں کو بروقت طبی امداد نہ ملنے کے خلاف جاں بحق خواتین کے ورثاء نے ٹی ایچ کیو اسپتال میں ہنگامہ آرائی اورتوڑ پھوڑ کی۔